مولانا فضل الرحمن

قبائلی علاقہ اور صوبہ جل رہا ہے، کہاں ہے امن و امان؟ مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقہ اور صوبہ جل رہا ہے، کہاں ہے امن و امان؟۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امن و امان کی صورتحال پر کہا ہے کہ قبائلی علاقہ اور صوبہ جل رہا ہے۔ مستونگ میں حافظ حمد اللہ پر ہونے والے حملے میں ان کا کہنا ہے کہ باجوڑ جلسے میں میرے 70 ساتھی شہید ہوئے اور مستونگ میں حافظ حمداللہ کو نشانہ بنایا گیا۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا ہے کہ بارہ آپریشن کیے گئے، قبائل نے گھربار چھوڑے، کہاں ہے امن و امان؟ قبائلی علاقہ اور صوبہ جل رہا ہے، ہم نے کوئی فرقہ وارانہ جنگ نہیں لڑی، نہ کسی کا خون بہانا جائز قرار دیا۔ سیاسی محاذ پر اپنی لڑائی جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے بھی اپنی سمت ٹھیک رکھنی ہے، عوام جن سے امید لگائے بیٹھے ہیں ان کے پاس حالات سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں، پاکستان کو منصوبہ بندی کے تحت دلدل میں دھکیلا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

سرفراز بگٹی

پاک افغان بارڈر ایریا میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کیلئے اعلی سطح کا وفد تشکیل

کوئٹہ (پاک صحافت) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے پاک افغان بارڈر ایریا چمن میں تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے