بلاول بھٹو زرداری

کراچی کے ہیلتھ کیئرکاعملہ پورے پاکستان کیلئے مثال ہے، بلاول بھٹو زرداری

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی کے ہیلتھ کیئرکاعملہ پورے پاکستان کیلئے مثال ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سندھ میں ہرپاکستانی کومفت علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے، سندھ میں اسپتال کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں، ہم نہیں پوچھتےآپ کے پاس کتنا پیسہ ہے، کون سی زبان بولتےہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جاری بیان میں کہا کہ سیاستدان تودعوے کرتےرہتے ہیں، اکانومسٹ نے پبلک پرائیویٹ پارنٹرشپ پرسندھ کوخطے میں ماڈل قراردیا، کم وسائل کے باوجود زیادہ محنت سے منصوبے کامیاب ہوئے۔ پی پی چیئرمین کاکہنا ہے کہ جناح اسپتال میں2سائبرنائف مشینیں موجود ہیں، جناح اسپتال دنیا میں واحد ادارہ ہے جو 2 سائبرنائف سے مفت علاج کررہا ہے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں عالمی معیارکے اسپتال میں مفت علاج ہورہا ہے، ایسے علاقوں تک بھی پہنچے جہاں آپ سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔ گھرکے دروازے تک مفت علاج فراہم کرنا چاہتے ہیں، سندھ حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کےتحت کام کررہی ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا تصور بےنظیر نے پیش کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے