بلاول بھٹو

جنرل پاشا، افتخار چوہدری اور ایک جماعت نے پنجاب میں پیپلزپارٹی کیخلاف سازش کی۔ بلاول بھٹو

لاہور (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جنرل پاشا، افتخار چوہدری اور ایک سیاسی جماعت نے پنجاب میں پیپلزپارٹی کے خلاف سازش کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل پاشا، افتخار چوہدری اور ایک سیاسی جماعت نے 2013 میں سازش کرکے پیپلزپارٹی کو پنجاب سے باہر نکالا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے پنجاب سے نکالنے کا نقصان اس جماعت کو بھی ہوا جو سازش کا حصہ تھی، 2018 میں جنرل باجوہ اور ثاقب نثار کا گٹھ جوڑ بھی سب کے سامنے ہے، ہمارے ایک اتحادی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ طاقت میں ہو تو گریبان پکڑتے ہیں اور مشکل میں ہوں تو پاؤں پکڑ لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی اس غط فہمی میں نہ رہے کہ پیپلزپارٹی ایک صوبے کی جماعت ہے، ہم پنجاب میں بھی پارٹی مضبوط کریں گے، بہت سے جگہوں پر پیلزپارٹی کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ میسر نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے