مریم نواز

فیض حمید کا کورٹ مارشل ہونا چاہیے، مریم نواز

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر  و چیف آرگنائیزر مریم نواز نے کہا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا کورٹ مارشل ہونا چاہیے۔ مریم نواز کا کہنا ہےکہ  غیر آئینی کردار پر فیض حمید کو نشانِ عبرت بنانا چاہیے۔

تفصیلاتک  کے مطابق ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ فیض حمید نے 2 سال ن لیگ کی حکومت گرانے میں کردار ادا کیا، انہوں نے 4 سال عمران حکومت کی حمایت کر کے ملک تباہ کرنے میں کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز نے شیخوپورہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف نے کہا تھا کہ میں اپنا فیصلہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑتا ہوں۔ اور آج جس جس نے نواز شریف کے خلاف سازش کی وہ سب ذلیل و خوار ہوئے اور ذلت و رسوائی ان کا مقدر بنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

امریکا اور پاکستان کو تجارت اور سرمایہ کاری پر توجہ دینی چاہیے، سفیرِ پاکستان مسعود خان

اسلام آباد (پاک صحافت) امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ امریکا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے