پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر، قائد حزب اختلاف شہبازشریف، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور حمزہ شہباز کے درمیان ہونے والی ملاقات اور استعفوں سے متعلق اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے ارکان 13 دسمبر کو لاہور جلسےمیں اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان کرسکتے ہیں، مسلم لیگ ن کے 3 بڑوں کا اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ پر بھی اتفاق رائے کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی جانب سے مریم نواز کو سیاسی معاملات چلانے سے متعلق مشورے دیئے، مریم نواز نے شہباز شریف کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسوں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی جانب سے شہباز شریف کی ہدایات سے اہم لیگی ارکان اسمبلی کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ 13دسمبر کو لاہور میں پی ڈی ایم کے مینار پاکستان میں ہونے والے جلسہ کی میزبان مسلم لیگ ن لاہور ہوگی۔
جلسے کی تیاریوں سے متعلق گزشتہ روز لاہور میں کارنر میٹنگز کا آغاز کیا گیا ہے جس سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق، پرویز ملک اور خواجہ عمران نذیر رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک سمیت دیگر نے خطاب کیے۔