فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے اہم انکشاف، نون لیگ کے موقف کا انتظار

فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے اہم انکشاف

لاہور (پاک صحافت) فارن فنڈنگ کا کیس پاکستان میں طول پکڑ رہا ہے جس کے بارے میں  مزید انکشاف ہوا ہے ،اس سے قبل اپوزیشن نے دعوی کیا تھا کہ پی ٹی آئی کو بھی فارن فنڈنگ ہوئی ہے تو اس حوالے سے حکومت اپنی پارٹی کا دفاع کرنے کی بھرپور کوشش کرتی نظر آ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پچھلے دنوں راولپنڈی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی راہنما مریم نواز نے پی ٹی آئی کو فنڈنگ کرنے والے دو اشخاص کے نام لیے جن میں سے ایک سے متعلق دعویٰ کیا گیا کہ وہ اسرائیل سے ہے جبکہ دوسرے کا تعلق بھارت کی جماعت بی جے پی سے شو کیا گیا۔جبکہ ان دونوں لوگوں کی فنڈنگ سے متعلق ایک شخص کی  ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ میں پاکستانی نژاد امریکی ہوں اور پی ٹی آئی کو یہ فنڈ میں نے دیے تھے اور یہ 2012کی بات ہے۔

مزید پڑھیں: مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگ زیب کا عمران خان پر شدید حملہ، مافیا کا ساتھ دینے کا الزام عائد کردیا

اس شخص نے ویڈیو میں دکھایا کہ ایک چیک 200ڈالر کا جبکہ ایک چیک 750ڈالر کا تھا جبکہ اسے پاکستان میں کئی بلین ڈالر شو کر دیا گیا۔ویڈیو والے شخص نے دعویٰ کیا کہ یہ چیک آصف چودھری کی طرف سے دیے گئے ہیں جس کا نام بھی چیک پر موجود ہے اور یہ امداد نہ صرف آصف چودھری بلکہ امریکہ میں رہنے والے اور لوگوں کی طرف سے بھی دی گئی تھی۔اور اس امدادی چیک کو اسرائیلی شخص کے ساتھ منسوب کرنا زیادتی ہے کیونکہ اس کا اس چیک سے کوئی بھی لینا دینا نہیں ہے۔

اس شخص نے ن لیگ کی پوری قیادت کو للکارتے ہوئے کہا کہ یہاں آئیں اوریہاں آ کر ہم پر کیس دائر کریں اگر آپ کی نظر میں یہ ممنوعہ فنڈنگ ہے۔وگرنہ ا س طرح سے بے پر کی اڑانا بند کر دیجیے۔دیکھتے ہیں کہ اس شخص کے ویڈیو چیلنج اور چیک ثبوت دینے کے بعد ن لیگ کی طرف سے کیا موقف سامنے آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے