پی ٹی آئی

سابق رکن قومی اسمبلی غلام رسول کوریجہ کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

رحیم یار خان (پاک صحافت) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی غلام رسول کوریجہ نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف چھوڑنے والے سیاسی رہنماؤں کی تعداد میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، رحیم یار خان سے سابق رکن قومی اسمبلی غلام رسول کوریجہ نے بھی تحریک انصاف سے راہیں جدا کر لیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی غلام رسول نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے، وہ ماضی میں بھی پیپلزپارٹی کا حصہ رہ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماوں شیریں مزاری، فواد چوہدری اور اسد عمر نے بھی پارٹی سے علحیدگی کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصفہ بھٹو کل ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے