فیس بک

کسی نے آپ کو فیس بک پر بلاک یا ان فرینڈ تو نہیں کردیا؟ جاننے کا آسان طریقہ

کراچی (پا ک صحافت) فیس بک پر اگر کوئی آپ کو ان فرینڈ یا بلاک کر دیتا ہے تو اس کا پتا کیسے چلایا جا سکتا ہے؟ کیونکہ فیس بک کی طرف سے ان فرینڈ یا بلاک کر دیئے جانے پر صارف کو کوئی نوٹیفکیشن نہیں بھیجا جاتا۔ اگر آپ کو آپ کا کوئی دوست فیس بک پر نظر نہیں آ رہا اور آپ کو لگ رہا ہے کہ اس نے آپ کو ان فرینڈ یا بلاک کر دیا ہے تو سب سے پہلے اس کی پروفائل یا پیج تلاش کرنے کی کوشش کریں کیونکہ ہو سکتا ہے کہ اس کی پروفائل ہی بوجوہ بند کر دی گئی ہو۔

اگرآپ کے اس دوست نے آپ کو بلاک کر دیا ہے تو سرچ بار میں اس کا نام لکھ کر تلاش کرنے سے اس کی پروفائل یا پیج آپ کو سرچ رزلٹس میں نظر نہیں آئے گا۔ اس کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ اپنی فرینڈز لسٹ میں جا کر اس کی پروفائل تلاش کریں اور اگر نہ ملے تو ممکنہ طور پر وہ آپ کو بلاک کر چکا ہے۔ آپ فیس بک میسنجر میں اس دوست کا نام سرچ کرکے بھی معلوم کر سکتے ہیں۔

 اگر یہاں اس کا نام سرچ کرنے پر اس کا اکاﺅنٹ سامنے نہیں آتا تو ممکنہ طور پر وہ آپ کو بلاک کر چکا ہے۔  اس کی چیٹنگ والی ویڈیو کھولیں اور دیکھیں کہ کیا آپ اب بھی اسے میسج بھیج سکتے ہیں؟ اگر نہیں تو آپ یقینا اس کی طرف سے بلاک ہو چکے ہیں۔ تاہم اگر آپ اب بھی میسج بھیج سکتے ہیں تو اس نے آپ کو بلاک نہیں کیا بلکہ ان فرینڈ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جی میل کا نیا فیچر جو صارفین کے بڑے مسئلے کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ایک نئے طریقے کی آزمائش کی جا رہی ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے