عوام نے اپوزیشن کو مسترد کر دیا ہے

عوام نے اپوزیشن کو مسترد کر دیا ہے:  شہباز گل

اسلام آباد(پاک صحافت) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن کچھ بھی کر لے بدعنوان عناصر کو این آر او نہیں ملے گا ۔عوام نے اپوزیشن کو مسترد کر دیا ہے، پوری قوم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل سیاسی جماعتوں میں آپس میں اتفاق نہیں ہے، انہی لوگوں نے پہلے استعفوں کی تاریخیں دی تھیں، ن لیگ سمیت کئی جماعتیں لانگ مارچ کرنا چاہتی ہیں جبکہ پیپلزپارٹی وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے حکومت کی اتحادی جماعتوں کے ساتھ توقعات وابستہ کر لی ہیں، وہ چاہتی ہیں کہ حکومت اور اتحادیوں میں اختلافات ہوں لیکن ان کی یہ خواہش پوری نہیں ہو گی۔

مزید پڑھیں: حکومت کے جوابات پر ناراض اپوزیشن کا سینیٹ سے واک آوٴٹ

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ مریم نواز نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ شہباز شریف این آر او کیلئے حکومت کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے، یہ لوگ چاہتے ہیں کہ کسی نہ کسی طریقے سے ان کے کرپشن کیسز معاف ہو جائیں اور انہیں این آر او مل جائے۔

انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں آ کر اثاثے بنائے اور نہ ہی منی لانڈرنگ کرتے ہیں، وہ اپنے اخراجات خود اٹھاتے ہیں اور وزراءکا احتساب کرتے ہیں، اپوزیشن کچھ بھی کر لے وہ کسی صورت میں بدعنوان عناصر کو این آر او نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فارن فنڈنگ نہیں، ممنوعہ فنڈنگ کیس ہے، گزشتہ پانچ سال تک ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا مقرر کردہ الیکشن کمیشن تھا، اب یہ لوگ متنازعہ بیانات دیکر کنفیوژن پیدا کرنا چاہتے ہیں، تحریک انصاف کو فنڈنگ کرنے والے تمام پاکستانی ہیں، ایک بھی شخص ایسا نہیں جس نے ممنوعہ فنڈنگ کی ہو، ہم الیکشن کمیشن آف پاکستان کو 40 ہزار لوگوں کی تفصیلات دے چکے ہیں، چاہتے ہیں کہ کیس کی اوپن سماعت ہو تاکہ حقائق قوم کے سامنے آئیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے