مریم اورنگزیب

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نہ صرف جاری رہے گا بلکہ اسے مزید توسیع دی جائے گی، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نہ صرف جاری رہے گا بلکہ اسے مزید توسیع دی جائے گی۔ اور اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے اس پروگرام کو بچوں اور بچیوں کی تعلیم کا ذریعہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں کہا کہ شہبازشریف نے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد قومی اسمبلی میں پہلے خطاب میں واضح کیا تھا کہ عوامی خدمت کے منصوبے جاری رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ عومای فلاح کا کوئی پروگرام بند نہیں ہوا، عوام کی بھلائی کے ہر منصوبے کو مزید بہتر بنائیں گے۔

واضح رہے کہ جاری بیان  میں مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ آج ملک میں ایک منتخب وزیراعظم ہے جو عوام کا دکھ درد اور احساس رکھتا ہے اور جو عوام کے لئے فراخ دلی اوراُن کی خدمت کا جذبہ رکھتا ہے۔ آج ملک میں ایسا منتخب وزیراعظم ہے جو عوامی  اور قومی سلامتی کے ایشوز کو اپنی سیاست کے لئے استعمال نہیں کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے