سراج الحق

حکمران عوامی مسائل حل نہیں کرسکتے تو گھر جائیں۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکمران عوامی مسائل حل کرکے عوام کو سکون سے جینے کا حق نہیں دے سکتے تو گھر چلے جائیں، انہیں اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پٹرول کا ایک لیٹر 138 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ دوسری جانب ایک غریب مزدور اتنی دہاڑی نہیں کما رہا۔ ڈیزل کی قیمت میں تیرہ روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں نو روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔ حکمرانوں کا ظلم عوام کے لیے ناقابلِ برداشت ہو گیا ہے۔ بجلی کی قیمت ڈیڑھ روپے فی یونٹ بڑھا دی گئی، حکومت نے آئی ایم ایف کے حکم پر مکمل تابعداری دکھائی ہے، عملاً ملک پر آئی ایم ایف کی حکومت قائم ہو چکی ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کے مدینہ ریاست کے دعوے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے۔ حکمرانوں کی پالیسیاں عذاب سے کم نہیں، غریب، درمیانے طبقہ کی قوت خرید جواب دے گئی ہے۔ گزشتہ تین برسوں میں ادویات کی قیمتیں 14 بار بڑھیں، اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں تین سالوں میں سو سے تین سو فیصد اضافہ ہوا۔ کسان، مزدور، سرکاری ملازم سب پریشان ہیں۔ ڈی اے پی کھاد کی بوری تین ہزار سے سات ہزار پر چلی گئی، زرعی ادویات، زرعی مشینری کی قیمتیں چھوٹے کسان کی پہنچ سے دور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے