ایران سے بغیر پابندیوں والی گیس خریدنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر مصدق ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ایران سے ترکیہ اور عراق کی طرح بغیر پابندیوں والی گیس خریدنا چاہتے ہیں، ایران سے پابندیوں کا مسئلہ حل کرنے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ پیٹرولیم مصدق ملک نے پاکستان انرجی سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ترجیحات میں توانائی کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی ہے، حکومت توانائی کی فراہمی بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے بہت زیادہ مشکلات کا سامنا ہے، ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے کے لیے کام کرنا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان سالانہ 18 ارب ڈالرز سے زائد توانائی کی درآمدات میں لگا رہا ہے، ہم ملک میں تیل و گیس کی تلاش کا کام تیز کر رہے ہیں، غیر ملکی کمپنیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں۔

وفاقی وزیرِ پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ تیل و گیس کی تلاش میں سرمایہ کاری کو انتہائی آسان بنا دیا گیا ہے، تیل و گیس کی تلاش کے لیے معلومات اور اجازت ناموں کو ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ افغانستان کی صورتِ حال کے باعث پائپ لائن میں تاخیر ہوئی، وسطی ایشیاء کی گیس گوادر میں ایل این جی میں منتقل کر کے دنیا بھر میں فروخت کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سینیٹ

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس شرح میں کمی کی تجویز منظور

اسلام آباد (پاک صحافت) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں تنخواہ دار طبقے پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے