راجہ ریاض

عنقریب شاہ محمود قریشی بھی پی ٹی آئی چھوڑدیں گے۔ راجہ ریاض

اسلام آباد (پاک صحافت) راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ عنقریب شاہ محمود قریشی بھی پی ٹی آئی چھوڑدیں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی رہائی ڈیل کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو اڈیالہ سے رہا ہو کر دوبارہ گرفتار نہ ہو اور گھر چلا جائے تو اس کا مطلب ہے کہ اس نے ضرور کوئی نہ کوئی معاہدہ کیا ہے۔

راجہ ریاض کا مزید کہنا تھا کہ مشکل وقت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی نہیں کھڑا ہوگا، شاہ محمود قریشی بھی بالآخر پی ٹی آئی چھوڑدیں گے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے ٹکٹ دیے جانے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے جو وعدہ کیا تھا وہ آج بھی پورا کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ مجھے اکتوبر میں الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے، آئین میں الیکشن 6 ماہ آگے بڑھانے کی گنجائش موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایسی تجارتی پالیسی کی ضرورت ہے جس سے کاروبار میں آسانیاں ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایسی تجارتی پالیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے