ترجمان دفتر خارجہ

پاک بھارت معاہدے کے تحت دونوں ممالک کا جوہری تنصیبات کی فہرست کا تبادلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاک بھارت معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے جوہری تنصیبات کی فہرست کا تبادلہ کیا۔ خیال رہے کہ پاکستانی جوہری تنصیبات کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کےحوالےکی گئی، جب کہ بھارتی وزارت خارجہ نے نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی فہرست حوالے کی۔

تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے اپنی اپنی جوہری تنصیبات کی سالانہ فہرستوں کا تبادلہ کیا۔ ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ معاہدے کے تحت ہرسال یکم جنوری کو فہرست کا تبادلہ ہوتا ہے، اور اور یہ سلسلہ یکم جنوری 1992 سے جاری ہے۔

واضح رہے کہ دفترخارجہ کے مطابق جوہری تنصیبات پر حملوں کی ممانعت کے معاہدے 1988 کو دستخط کیے گئے، جس کے مطابق دونوں ممالک ایک دوسرے کو جوہری تنصیبات سے آگاہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے