طوفان

سمندری طوفان کا خدشہ، ٹھٹہ اور بدین کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

کراچی (پاک صحافت) بحیرۂ عرب میں سمندری طوفان بائپر جوائے مزید شدت اختیار کرگیا سمندری طوفان کے پیش نظر ٹھٹہ اور بدین کے اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ۔

تفصیلات کے مطابق بحیرۂ عرب میں سمندری طوفان بائپر جوائے پاکستان کی ساحلی پٹی کی طرف بڑھنے لگا، طوفان کراچی سے 770 اور ٹھٹہ سے 750 کلومیٹر دور ہے، طوفان کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 140 سے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جو کہ 195 کلو میٹر کی رفتار کو بھی چھو رہی ہیں جبکہ لہریں چالیس سے پچاس فٹ تک بلند ہو رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹھٹھہ اور بدین کے اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کے علاوہ سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلئے پاک فوج کے اہلکار بھی پہنچ گئے ہیں جبکہ جزائر سے مکینوں کو ریسکیو کرنے اور ریلیف کیمپ قائم کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

ماہی گیر راشن اور پینے کے پانی کیلئے پریشان ہو گئے ہیں۔ سمندری طوفان کے پیش نظر کمشنر کراچی نے بھی شہر بھر سے بل بورڈز اور سائن بورڈز سمیت اشتہاری مواد ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے