اسلم غوری

عمران نیازی جیسے ایجنٹ کا علاج صرف مولانا فضل الرحمان ہیں۔ اسلم غوری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلم غوری کا کہنا ہے کہ عمران نیازی جیسے فتنے اور بیرونی ایجنٹ کا علاج صرف اور صرف مولانا فضل الرحمن ہی ہیں، عمرانی سیاست کو مکمل دفن کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاست کو دریا بُرد کرنا ہمارا مشن ہے۔ اسلم غوری نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کی پارٹی نو سال کے پی اور پونے چار سال مرکز میں اقتدار میں رہی۔

اسلم غوری کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے پوری شدت سے ان کو للکارا اگر کوئی ثبوت ہوتا تو مولانا فضل الرحمان صاحب کے خلاف کارروائی کرتے۔ عمران نیازی اور فواد چوہدری سمیت پوری پی ٹی آئی الٹی لٹک جائے،مولانا صاحب کو ہاتھ لگانے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ پی ٹی آئی شرافت کی زبان نہیں سمجھتی

یہ بھی پڑھیں

قیدی

ایران نے 28 پاکستانی قیدیوں کی سزائیں معاف کرکے رہا کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران میں مختلف جرائم میں سزا کاٹنے والے 28 پاکستانی قیدیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے