آصف زرداری

خرید و فروخت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا۔ آصف زرداری

لاہور (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ میں بھٹو کا ورکر ہوں خرید و فروخت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا، حمزہ شہباز کو بھرپور سپورٹ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری ے پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے ملاقات کی جس میں ارکان نے آصف علی زرداری سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز کو بھرپور سپورٹ کرنے کا اعادہ کیا گیا۔

پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہیں، پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن کی اتحادی ہے اور تمام ذمہ داریوں کو قبول کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پہلی دفعہ لاہور نہیں آیا، 3 ماہ پہلے اعلان کیا تھا کہ میں پنجاب میں بیٹھ کر سیاست کروں گا، ابھی تو میں نے پنجاب کی ہر تحصیل میں جانا ہے۔ پیسے کی سیاست کو یکسر مسترد کرتا ہوں، مسلم لیگ ن کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کروانے کے لیے اپنی پوری کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے