حمزہ شہباز

عمران نیازی اب اللہ کی پکڑ میں ہیں، حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں حمزہ شہباز نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کل پارلیمنٹری اجلا س میں کیا تماشہ لگا، سب نے دیکھا، پی ٹی آئی کا سیاسی جنازہ بڑی دھوم دھام سے نکلے گا، عمران نیازی اب اللہ کی پکڑ میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا کہ حکومت نے اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا ہے، ملک میں مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے، لوگ مہنگائی کے عذاب میں پس چکے ہیں، یہ کہہ رہے ہیں کہ سب اچھا ہے۔ ہم محاسبہ کریں گے، یہ پاکستان کے بچوں کے مستقبل اور ملک کی سالمیت کا سوال ہے، ہم تو 4 سال سے پیشیاں بھگت رہے ہیں۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ  الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے انہیں سرٹیفائیڈ چور قرار دے دیا ہے، یہ ملک ڈوب رہا ہے، معیشت سسکیاں لے رہی ہے۔ مزدور، نوکری پیشہ اور سب لوگ دہائیاں دے رہے ہیں، کرپشن ملک میں انتہا پر ہے، پنجاب میں کرپشن بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ایوانِ وزیرِ اعلیٰ میں ریٹ طے کر کے افسروں کی تعیناتیاں ہوتی ہیں، آج جیسے حالات 74 سال میں کبھی نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے