شرجیل میمن

عمران خان کو امریکی نہیں گجراتی خط پر ناکامی ملی۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کو امریکی نہیں بلکہ گجراتی خط نے ناکام کردیا ہے، اب پی ٹی آئی کو پرامن احتجاج کا حق ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر شرجیل میمن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے جو دعویٰ کیا اتنے ووٹ ان کو ملے، عمران خان، آصف زرداری اور پیپلز پارٹی پر جھوٹے الزامات لگانے پر معافی مانگیں۔ پنجاب میں قائد ایوان کے انتخاب میں پی ٹی آئی کو شکست ہوئی ہے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اور اس کے لوٹوں نے پروپیگنڈا کیا، الزام لگایا گیا کہ ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت آصف زرداری کررہے ہیں، پی ٹی آئی نے جو دعویٰٰ کیا اتنے ووٹ ان کو ملے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا سارا پروپیگنڈا جھوٹا ثابت ہوا،عمران خان اور اس کے حواری پیسوں پر بکنے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے