احسن اقبال

آئندہ بجٹ میں سب سے زیادہ منصوبے نوجوانوں کیلئے رکھیں گے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ نوجوانوں کا ہوگا جس میں سب سے زیادہ فوکس نوجوانوں کو کیا جائے گا اور منصوبے بھی ملک کے باصلاحیت نوجوانوں کیلئے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں نوجوانوں کی تربیت کے منصوبے لائیں گے، نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔ نوجوانوں کو کھیل اور تفریح کے مواقع فراہم کریں گے اور آنے والے بجٹ میں نوجوانوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے بجٹ بلوچستان میں ترقی کی رفتار تیز کرے گا اور بلوچستان میں ترقی امن کی کوششوں کو کامیاب کرے گی۔ تکمیل کے قریب منصوبے مکمل کرنا بھی ترجیح ہے جس سے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے سی پیک نظر انداز کیا اور ستمبر 2021 سے سی پیک کی جے سی سی میٹنگ نہیں ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے