احسن اقبال

عمران خان کے کھوکھلے دعووں سے ہر شہری حیران و پریشان ہے۔ احسن اقبال

نارووال (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ تین سال کی ناکامی اور معاشی تباہی کے باوجود عمران خان کے کھوکھلے دعووں نے ہر شہری کو حیران و پریشان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی نے سمبڑیال کھاریاں موٹروے کے افتتاح کے موقع پر قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موصوف نے فرمایا کہ ہمارے دور میں تین گنا زیادہ شاہرائیں تعمیر ہوئی ہیں۔

رہنما ن لیگ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے اس جھوٹے اور کھوکھلے دعوے سے دنیا بھر کے ماہرین اس دعوے سے سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے سارے ترقیاتی منصوبے داو پر لگ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے