اسعد محمود

عمران خان کے اقدام بغاوت کے زمرے میں آتے ہیں، اسعد محمود

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود نے کہا ہے کہ عمران خان استعفوں کے بعد اب اسمبلیوں میں واپس آنے پر غور کر رہا ہے، عمران خان کے اقدام بغاوت کے زمرے میں آتے ہیں، اسلحے کی بنیاد پرصوبائی حکومت کے ذریعے وفاقی کو دھمکایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین احتجاج کا اختیار دیتا ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کے تحفظ کے اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں جمہوریت پسند سیاسی لوگ احتجاج کرتے ہیں، ہم نے بھی آزادی اورملین مارچ کیے تھے، ہمارے آزادی مارچ پر لوگوں نے پھول نچھاور کیے تھے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر مواصلات نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے دورمیں کسی کو احتجاج کرنے نہیں دیا، پی ٹی آئی کا کردارسب کے سامنے ہے، ہر کسی کو پر امن احتجاج کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں رمضان کے مہینے میں اپنے حقوق کے لیے احتجاج کرنے والے اساتذہ پر شیلنگ کی گئی، پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے ذریعے حکومت چلارہی تھی، ہم خارجہ پالیسی اورمعیشت کو بہتر کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 خوارج جہنم واصل

راولپنڈی (پاک صحافت) سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں آپریشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے