تونس اور الجزائر کا اہم اقدام، اسرائیلی ہوائی جہاز کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی

تونس اور الجزائر کا اہم اقدام، اسرائیلی ہوائی جہاز کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی

افریقی ملکوں تونس اور الجزائر کے ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ منگل کے روزاسرائیل سے مراکش کے لیے روانہ ہونے والے اسرائیلی ہوائی جہاز نے الجزائر اور تونس سے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست کی تھی تاہم ان دونوں ملکوں نے  اسرائیل کی ایل وائی 555′ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی، دونوں ملکوں‌کی جانب سے اجازت نہ ملنے کےبعد اسرائیلی طیارے کو اپنا راستہ تبدیل کرنا پڑا۔

تونس کے نسمہ ٹی وی چینل نے بتایا کہ تونس اور الجزائر کی طرف سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ ملنے پر اسرائیلی ہوائی جہاز بحیرہ روم سے گذر کریونان، اسپین اور اٹلی کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے  مراکش کے دارالحکومت رباط پہنچا۔

خیال رہے کہ گذشتہ منگل کو اسرائیل کے بن گوریون ہوائی اڈے سے امریکی اور اسرائیلی وفود کو لے کر اسرائیل کی پہلی دوستی پرواز مراکش کے لیے روانہ ہوئی، ہوائی جہاز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اور ان کے داماد جیرڈ کشنر بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

برٹش

برطانوی دعویٰ: ہم سلامتی کونسل کی جنگ بندی کی قرارداد پر عملدرآمد کے لیے پوری کوشش کریں گے

پاک صحافت برطانوی نائب وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن حکومت غزہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے