بلاول بھٹو

عمران خان کی فوٹو شاپ معاشی ترقی کو پاکستان کے عوام مسترد کر چکے، بلاول

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے ملکی معیشت سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کی فوٹو شاپ معاشی ترقی کو پاکستان کے عوام مسترد کر چکے ہیں۔ بلال بھٹو زرداری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ معاشی شرحِ نمو بڑھی ہے تو خیبر پختون خوا کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے بجٹ میں کٹوتی کیوں کی گئی؟

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے حالیہ بیان میں وفاقی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا ہے کہ بڑی بڑی باتیں کرنا وزیرِ اعظم عمران خان کی عادت ہے۔ پہلے نام نہاد کرپشن کے اعداد و شمار میں مبالغہ آرائی کی گئی، اب جعلی معاشی ترقی کے گن گائے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان میں 21 فیصد سے زائد شرحِ غربت معاشی ترقی کے دعوؤں کو غلط ثابت کر رہی ہے۔ پی پی چیئرمین کا کہنا ہے کہ معاشی بدحالی کو ایڈٹ کر کے معاشی ترقی بنا دینے سے پاکستان کے عوام کی قسمت نہیں بدلے گی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے