عمران خان قوم تم سے تاریخی مہنگائی، غربت اور بیروزگاری کا حساب مانگ رہی ہے۔ امتیاز شیخ

امتیاز شیخ

کراچی (پاک صحافت) امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ عمران خان قوم تم سے تاریخی مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کا حساب مانگ رہی ہے۔ تمہاری نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے آج بے روزگاری اور مہنگائی عروج پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک جنونی شخص خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ ہاؤس میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازشیں کررہا ہے، عمران خان پونے 4 سال کا جواب دینے کے بجائے چھ ہفتوں کا حساب مانگ رہے ہیں۔

امتیاز شیخ کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان اعلیٰ عدالتی نظام کو اور دیگر اداروں کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں، لانگ مارچ کی ناکامی کے بعد عمران خان فرسٹریشن کا شکار ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا معاہدہ سابق حکومت نے آئی ایم ایف سے کیا تھا، ملک کو معاشی اور خارجی طور پر تباہ کرنے کے بعد اب اداروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں