حمزہ شہباز

عمران خان نے صرف گھڑی نہیں پاکستان کی عزت اور وقار کا سودا کیا۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران خان نے تحفے میں ملی گھڑی نہیں پاکستان کی عزت اور وقار کا سودا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی توشہ خانہ چوری کے نئے حقائق سامنے آنے پر اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز شریف نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب سے ملنے والی ڈیڑھ ارب سے زائد مالیت کی گھڑی عمران خان نے اپنی فرنٹ پرسن فرح گوگی کے ذریعے بیچی۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم کے عہدے پر مسلط ہو کر ایسی رکیک حرکتیں عمران خان ہی کرسکتا تھا۔ دبئی میں فروخت ہونے والی گھڑی کی بقایا رقم کیا ہنڈی اور لانڈرنگ کر کے پاکستان لائی گئی؟۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سازش بیانیے کے یوٹرن سے بھی عمران خان کی دروغ گوئی واضح ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے