مریم نواز

عمران خان! تھوڑا سا بھی احساس ہے عوام کا یا رحم سے بالکل دل عاری ہے؟

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سانحہ مری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان سے مخاطب ہوکر کر کہا کہ تھوڑا سا بھی احساس ہے عوام کا یا رحم سے بالکل دل عاری ہے؟ اللّہ سے ڈر نہیں لگتا ؟ انہوں نے کہا کہ حکومت کو کُوسنے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ یہ مردہ ضمیر حکومت بہت پہلے مر چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے مری میں شہریوں کی اموات پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا اور وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’مری میں بے یارو مددگار برف میں دھنسے رہنے والے پورے کے پورے خاندانوں کی موت کے دردناک واقعے نے دل ہلا کے رکھ دیا ہے۔‘

واضح رہے کہ ن لیگ کی نائب صدر نے اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ اللہ تعالی مرحومین اور انکے لواحقین اور پاکستان پر اپناخصوصی رحم فرمائے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ یہ اموات برفباری سے نہیں، حکومتی غفلت سے ہوئی ہیں۔ حکومتوں کا کام صرف سیاح گننا نہیں ان کے لیے پیشگی انتظامات کرنا ہے، شہباز شریف کی خدمت کا مذاق اُڑانے والا اپنے محل میں بیٹھا حکومت بچانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ آئین کی خلاف ورزی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے