خالد مقبول صدیقی

عدالت کا کام حکومت اور سیاست نہیں انصاف دینا ہے۔ خالد مقبول

کراچی (پاک صحافت) ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ عدالت کا کام حکومت اور سیاست نہیں انصاف دینا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملک میں جمہوریت ہوگی تو ڈی ریل ہوگی، یہاں تو جاگیردارانہ نظام ہے، جو حکومت سہولتیں عوام تک نا پہنچا سکے وہ کیسی حکومت ہے؟۔

خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں معاشی اور سیاسی بحران کے ساتھ اب عدالتی بحران بھی ہے، امید ہے کہ یہ ملک تمام بحرانوں سے نکلے گا۔ پاکستان اسلام اور شہدا کی امانت ہے، پوری ملت اسلامیہ کو عید کے دن مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر نے یہ بھی کہا کہ آج کے تیز دور میں جس نے خود کو بدلنے کا اعادہ نہیں کیا اسے کوئی بدل نہیں سکتا، تمام مجبوروں اور غریبوں کو خوشیوں میں شرکت کا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی مریم نواز کا پنجاب کی لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے