عثمان بزدار ایک بار پھر نیب میں طلب

لاہور (پاک صحافت) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے ایک بار پھر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے عثمان بزدار کو نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب)  کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے متن کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کی انکوائری کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نوٹس کے مطابق عثمان بزدار کو 22 مارچ کو دن 11 بجے نیب لاہور میں طلب کیا گیا ہے، ان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ساتھ تمام ریکارڈ بھی لے کر آئیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عثمان بزدار کو 3 مارچ کو طلب کیا گیا تھا لیکن وہ تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

سپریم کورٹ

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے بڑا خطرہ ملک کیلئے کوئی نہیں، جسٹس منصور علی شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے