طلال چوہدری

عارف علوی ایوان صدر نہیں ڈینٹل کلینک ہی چلاسکتے ہیں۔ طلال چوہدری

فیصل آباد (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عارف علوی ایوان صدرنہیں ڈینٹل کلینک ہی چلاسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی ایوان صدر نہیں شاید ڈینٹل کلینک چلاسکتے ہیں اُنہیں مشورہ ہے کہ وہ اپنے گرفتار چیئرمین اور قومی مجرم کو مزید خوش کرنے کی بجائے مستعفی ہوکر کلینک پر لوگوں کے دانت صاف کریں۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ گھڑی چور اُن سے ناراض ہوگئے ہیں تو اُنہیں پی ٹی آئی میں جاکر راضی کریں، صدر عارف علوی جو کہہ رہے ہیں انہیں ثابت کرنا ہوگا اور وہ فائل دکھانی ہوگی جس میں لکھا ہو کہ وہ اس بل کو واپس کر رہے ہیں۔ اگر صدر نے بلوں پر دستخط نہیں کیے تو وہ معافی نہ مانگیں اور اپنے عملے کے خلاف مقدمہ درج کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر کے بیان سے ریاست مذاق بن کر رہ جائے گی، اُن کا بیان ریاست، پارلیمنٹ اور عوام کی توہین ہے۔ صدر کو نوٹیفکیشن کے 2 دن بعد خیال آیا کہ اللہ کو گواہ بنانا اور معافی مانگنی ہے۔ ایوان صدرمیں بیٹھ کر عارف علوی اپنے چیئرمین کو بچا نہیں سکتے۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ الیکشن شیڈول الیکشن کمیشن نے جاری کرنا ہے اس سے قبل میاں نوازشریف پاکستان میں ہوں گے وہ پارٹی اور انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

دہشتگردی نے ہمارے بچوں کے خواب چھینے کی مذموم کوشش کی، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 9 ستمبر احساس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے