اسٹیٹ بینک آف پاکستان

پاکستان کو ایک ماہ میں بیرون ملک سے 2 ارب 89 کروڑ ڈالر موصول

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کو ایک ماہ میں بیرون ملک سے 2 ارب 89 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔

بیرونی مالی معاونت سے متعلق ماہانہ رپورٹ کے مطابق صرف جولائی کے مہینے میں بیرون ملک سے دو ارب 89 کروڑ ڈالر کا قرضہ اور امداد ملی، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے دو ارب 70 کروڑ ڈالر زیادہ ہے۔

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق جولائی میں 2 ارب 87 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کا بیرونی قرض حاصل ہوا، اس دوران بیرونی گرانٹ کی مد میں ایک کروڑ 44 لاکھ 20 ہزار ڈالر کی امداد ملی۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس جمع کرائے، سعودی عرب سے تیل کی سہولت کی مد میں 10 کروڑ ڈالر ملے جبکہ پاکستان کو مختلف عالمی اداروں سے 19 کروڑ 36 لاکھ ڈالر حاصل ہوئے۔

مختلف ممالک کی جانب سے مجموعی طور پر 11 کروڑ 38 لاکھ ڈالر سے زائد قرضہ ملا، آئی ایم ایف نے 1.2 ارب ڈالر، یو اے ای نے 1 ارب ڈالر فراہم کیے۔

آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے کے بعد پاکستان کو اب تک 5 ارب ڈالر سے زائد مل چکے ہیں، جس میں بجٹ سپورٹ کی مد میں ملنے والے 2.9 ارب ڈالر شامل ہیں۔

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کو 17 ارب 61 کروڑ ڈالر سے زائد کا بیرونی قرضہ و امداد ملنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے