مراد علی شاہ

وزیراعلی سندھ سے اماراتی قونصل جنرل اور ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ سے اماراتی قونصل جنرل اور ورلڈ بینک کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی اور ورلڈ بینک واٹر گلوبل ڈائریکٹر سورج کمار نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور مبارکباد کے ساتھ ساتھ مختلف امور پر بات چیت بھی کی۔ یو اے ای قونصل جنرل نے مراد علی شاہ کو وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی، ملاقات میں متحدہ عرب امارات کی سندھ میں سرمایہ کاری پر بات چیت کی گئی۔

دونوں کے درمیان اتفاق ہوا کہ اماراتی سرمایہ کاروں کے وفد کو کراچی بلایا جائے گا اور منصوبوں کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔ دوسری جانب ورلڈ بینک واٹر گلوبل ڈائریکٹر سورج کمار کے ساتھ ہوئی ملاقات طے پایا کہ کراچی واٹر کارپوریشن کو بہتر انداز میں چلانا ہوگا تاکہ وہ اپنے اخراجات پورے کرسکے، اس کا فنانشل ماڈل بہترین ہونا چاہئے، اس وقت یہ ایسا ادارہ ہے جو اپنے بجلی بل کی ادائیگی کے لیے سندھ حکومت سے مدد لیتا ہے۔

اس موقع پر وزیراعلی سندھ نے کہا ورلڈ بینک کی مشاورت پر واٹر بورڈ میں اصلاحات لائی جائیں گی، واٹرکارپوریشن کو ایک موثر اور بہترین ادارہ بنانے پر کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے