مسلم لیگ ن

ضمنی انتخابات: غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کا سلسلہ جاری، ن لیگ کو برتری

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اور صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوچکا ہے، جس کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اب تک موصول غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ ایک قومی اور آٹھ صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں آگے ہے، جبکہ سنی اتحاد کونسل قومی کی ایک اور صوبائی کی دو نشستوں میں آگے ہے۔ اسی طرح آئی پی پی پنجاب کی ایک صوبائی نشست میں آگے ہے، پیپلز پارٹی قومی کی ایک اور پنجاب اسمبلی کی بھی ایک نشست پر آگے ہے۔

بی این پی بلوچستان کی ایک صوبائی نشست پر آگے ہے، جبکہ آزاد امیدوار قومی اسمبلی کی ایک اور دو صوبائی نشستوں پر آگے ہیں۔ قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا، جوشام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا، قومی اسمبلی کے 5 اور صوبائی اسمبلی کے 16 حلقوں میں 239 امیدوار مدمقابل ہیں۔

قومی اسمبلی کے جن حلقوں میں ضمنی انتخاب ہوا ان میں پنجاب کے 2، خیبر پختونخوا کے 2 اور سندھ کا ایک حلقہ شامل ہے جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی جن نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوا جس میں پنجاب اسمبلی کی 12، خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کی 2، 2 نشستیں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

عیدالاضحی پر کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ عید الاضحی پر کسی کو قانون …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے