عائشہ غوث پاشا

پاکستان کو ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں۔ وزیر مملکت برائے خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب حکومت سنبھالی تھی تو پاکستان کو ڈیفالٹ کا خطرہ موجود تھا لیکن اب کوئی خطرہ موجود نہیں ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آن لائن بات چیت جاری ہے۔

عائشہ غوث پاشا کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کو اگلی قسط اس وقت ملے گی جب آئی ایم ایف بورڈ منظوری دے گا۔ عالمی بینک، اے ڈی بی سمیت دیگر اداروں سے بھی بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوست ممالک کو قرضوں کی ادائیگی رول اوور کی جارہی ہے، دیگر قرضوں کی ادائیگی کیلئے بھی انتظامات کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے