شہبازشریف

صدر عارف علوی غیر آئینی کام کرنے سے باز رہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی غیر آئینی کام کرنے سے باز رہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی کا الیکشن کمیشن کو خط غیر آئینی ہے، صدر غیر آئینی کام کرنے سے باز رہیں، الیکشن کمیشن خود مختار ادارہ ہے، الیکشن کمیشن کا جو بھی فیصلہ ہوگا حکومت عمل کرے گی۔ صدر کو اپنی آئینی حدود میں رہنا چاہئے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی برائے نام جیل بھرو تحریک ناکام ہوچکی ہے، عوام تحریک انصاف کے یوٹرنز کو جان چکے ہیں۔ دوسری جانب وفاقی وزراء کی جانب سے صدر عارف علوی کے اقدام کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ صدر عارف علوی کے حکم کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

سابق پاکستانی عہدیدار: مظلوم قومیں محکم قیادت سے محروم ہو گئیں

پاک صحافت انسانی حقوق کے امور میں وزیر اعظم پاکستان کے سابق مشیر نے ایران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے