امدادی سامان

پاکستان سے خصوصی طیارہ فلسطینیوں کیلیے 81 ٹن امدادی لے کر مصر پہنچ گیا

قاہرہ (پاک صحافت) پاکستان کی جانب سے خصوصی طیارہ فلسطینیوں کیلیے 81 ٹن انسانی اور طبی امداد لے کر مصر پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق غزہ کے لیے پاکستان کی انسانی امداد العریش انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچ گئی ہے، العریش ہوائی اڈہ غزہ سے 40 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پاکستانی سفارت خانے نے بتایا کہ پاکستان سے 81 ٹن انسانی اور طبی امداد لے کر خصوصی طیارہ مصر پہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق مصر میں پاکستان کے سفیر ساجد بلال نے امداد مصری ہلال احمر سوسائٹی کے سپرد کی۔ پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان اس نازک موڑ پر فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان فلسطینیوں کو ضروری امدادی سامان بھیجتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے