شیری رحمان

شیری رحمٰن کی فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمٰن نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر شیری رحمٰن نے اپنے بیان میں کہا کہ آج ایک طرف دنیا انسانی حقوق کا عالمی دن منارہی ہے اور دوسری طرف فلسطین میں نسل کشی جاری ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر سے جاری حملوں میں 17ہزار 700 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا جبکہ 50 ہزار کے قریب فلسطینی زخمی ہیں اور غزہ کی 85 فیصد آبادی بے گھر ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مطابق ہزاروں بے گھر لوگوں کو اب تک کوئی پناہ گاہ نہیں ملی، ان تمام حقائق کے باوجود کیا دنیا آج انسانی حقوق کا دن منائے گی؟ انسانی حقوق کا عالمی دن سیاہ دن بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

براہموس

پاکستان کا بھارتی ایٹمی پروگرام کیخلاف عالمی فورمز پر آواز اٹھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) بھارت کا ایٹمی پروگرام عالمی امن کیلئے خطرہ بن گیا، پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے