وزیراعظم شہبازشریف

دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے، پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں فوجی قافلے پر خودکش حملےب کی مذمت کی گئی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ خودکش حملے میں 4 جوانوں کی شہادت پر دلی دکھ اور رنج ہوا۔ شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گری کے خاتمے تک پوری قوم متحد ہو کر اس کا مقابلہ کرتی رہے گی، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے، انہوں نے کہا کہ پوری قوم شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے