مراد علی شاہ

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پاکستان کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ مرادعلی شاہ

کراچی (پاک صحافت) مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو دنیا بھر میں شناخت دی، ان کی پاکستان کے لئے خدمات ناقابل تسخیر اور ناقابل فراموش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 94 ویں سالگرہ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک تاریخ ساز شخصیت تھے، قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایک متفق آئین دیا، شہید بھٹو نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی طاقت ملک کے غریب عوام، ہاری، مزدور طبقہ تھا، یہ شہید بھٹو کا کارنامہ تھا کہ لاکھوں پاکستانیوں کو مڈل ایسٹ، یورپ اور دیگر ایشیا اور افریقہ کے ممالک میں روزگار دلایا۔ انہوں نے کہا کہ جس بھی صوبے کا ذکر ہو اس کا ڈھانچہ شہید ذوالفقار بھٹو نے بنایا، قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو جیسے عظیم رہنماء صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

طلال چوہدری

بانی پی ٹی آئی اپنی سزاؤں کو ختم کرنے کیلئے حکومت پر دباؤ بڑھا رہے، طلال چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اپنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے