رانا ثناءاللہ

اپوزیشن ملک کو درست سمت میں لے جانے کیلئے حکومت کیساتھ بیٹھے۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ملک کو درست سمت میں لیجانے کیلیے حکومت کے ساتھ بیٹھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر غلط خبریں دینے والے ہوشیار ہوجائیں کیونکہ حکومت نے پیکا قانون میں ترمیم کرکے سوشل میڈیا کا غلط استعمال روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے حکومتی کمیٹی پیکا قانون میں ترامیم کرکے پیکا قانون کو مزید سخت اور موثر بنائے گی، پیکا قانون کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے کمیٹی بات چیت کیلئے تیار ہے، اپوزیشن کو بھی دعوت دی کہ وہ کمیٹی میں حکومت کے ساتھ بیٹھیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو مزید آگے لے جانے کے لیے ضروری ہے کہ تمام اختلافات ختم کرکے دوستانہ ماحول قائم کیا جائے، تمام سیاسی جماعتیں ملک کو مستحکم کرنے کے لیے حکومت کا ساتھ دیں۔

یہ بھی پڑھیں

ٹی ٹی پی دہشتگرد

سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر ہلاک

بنوں (پاک صحافت) لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے