طلال چوہدری

بانی پی ٹی آئی اپنی سزاؤں کو ختم کرنے کیلئے حکومت پر دباؤ بڑھا رہے، طلال چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اپنی سزاؤں کو ختم کرنے کیلئے حکومت پر دباؤ بڑھا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اپنی سزاؤں کو ختم کرنے کیلئے حکومت پر دباؤ بڑھا رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی تکنیکی بنیادوں کے پیچھے نہ چھپیں، وہ اب اس سسٹم کا حصہ ہیں، جن سے کسی قسم کی بلیک میلنگ سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سمجھتی ہے کہ شاید اس طرح اسٹیبلشمنٹ یا حکومت دباؤ میں آئے گی، ان کے سارے گناہ معاف ہوں گے اور انہیں وزیراعظم ہاؤس لایا جائے گا مگر یہ دن گزر چکے، اب ایسا کچھ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ توہین عدالت کا قانون پوری دنیا میں ختم ہوچکا ہے اس کی زد میں صرف سیاست دان ہی کیوں آتے ہیں؟ پی ٹی آئی کی حکومت میں معیشت تباہ ہوئی ، جس کی وجہ سے عوام اذیت کی زندگی گزار رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

عیدالاضحی پر کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ عید الاضحی پر کسی کو قانون …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے