امتیاز شیخ

مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام سے گیس، بجلی کے بل بھرنے کی سکت بھی چھین لی ہے۔ امتیاز شیخ

کراچی (پاک صحافت) امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے دور میں دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری نے اب عوام سے گیس اور بجلی کے بل بھرنے کی سکت بھی چھین لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر ہر ماہ کراچی کی عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے، عوام کے اوپر ایک ارب 95 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا، حکومت نے نئے سال کا تحفہ بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں دیا ہے۔

امتیاز شیخ کا مزید کہنا ہے کہ قیامت خیز مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے، عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آکر خودکشیاں کر رہے ہیں، حکمرانوں کو عوام کی مجبوریوں اور حالت زار سے کوئی فرق نہیں پڑ رہا، بجلی کی قیمت میں ہر ماہ اضافے پر اسٹیک ہولڈر کی خاموشی کراچی کے عوام کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے