شہباز شریف

متحدہ عرب امارات سے قرض نہیں مشترکہ سرمایہ کاری چاہتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف

ابوظہبی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے قرض نہیں مشترکہ سرمایہ کاری چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے باصلاحیت آئی ٹی پروفیشنلز کو دیکھ کر بے حد خوشی ہو رہی ہے، آئی ٹی پروفیشنلز معیشت کے تمام شعبوں کی ڈیجیٹلائزیشن میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ پاکستان کی آبادی کا 60 فیصد سے زائد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، گزشتہ ڈھائی ماہ میں سب سے زیادہ وقت آئی ٹی کے فروغ کے امور پر دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ شیخ محمد بن زید کی طرف سے معیشت میں لائی گئی جدت قابل رشک ہے، متحدہ عرب امارات کے صدر پاکستان کے عظیم دوست ہیں، آج کی نشست اس بات کی متقاضی ہے کہ آئی ٹی کے شعبے میں کس طرح اہداف کو حاصل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ مل کرپاکستانی معیشت کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں، متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید نے اپنے والد کی طرح ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، متحدہ عرب امارات پاکستان کا عظیم دوست اور بھائی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات آئی ٹی کی فیلڈ میں لیڈ کر رہا ہے، ہم متحدہ عرب امارات سے قرض نہیں مشترکہ سرمایہ کاری چاہتے ہیں، ترقی امداد کے ساتھ نہیں آتی، ہمیں خود انحصاری کی منزل کو حاصل کرنا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

عیدالاضحی پر کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ عید الاضحی پر کسی کو قانون …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے