کامران ٹیسوری

شہید بینظیر بھٹو کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو مجھے اپنا بھائی کہتی تھیں۔ محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت کے فروغ اور استحکام کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو نے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات کام کیا۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

طیارہ

کرغزستان سے ایک اور پرواز پاکستانی طلباء کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے ایک اور پرواز 100 سے زائد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے