بلاول بھٹو

سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے وزیراعظم کیلئے بلاول بھٹو کے نام کی توثیق کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے وزیراعظم کیلئے بلاول بھٹو کے نام کی توثیق کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے وزیراعظم کے لیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا نام پیش کردیا جبکہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) نے بلاول بھٹو کے نام کی توثیق کردی۔

سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی سربراہی میں پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، ہائبرڈ اجلاس میں تمام اراکین موجود تھے۔

پی پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں انتخابات پر بات چیت ہوئی اور ملکی صورتحال و انتخابات کے حوالے سے سیاسی رابطوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اراکین نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

آصف زرداری نے وزیراعظم کے لئے بلاول بھٹو کا نام پیش کیا اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے بلاول بھٹو کے نام کی توثیق کردی۔

یہ بھی پڑھیں

یوسف رضا گیلانی

مرکز اور پنجاب میں جگہ دیکھ کر حکومت میں شمولیت کا فیصلہ کریں گے۔ یوسف رضا گیلانی

لاہور (پاک صحافت) یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے