سعید غنی

حافظ نعیم میئر بننے کی لاعلاج بیماری میں مبتلا ہیں۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ حافظ نعیم میئر بننے کی لاعلاج بیماری میں مبتلا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر سعید غنی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حافظ نعیم کراچی میں نفرت کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں۔ سراج الحق کراچی کے بلدیاتی نتائج پر اپنی معلومات درست کر لیں۔ پیپلز پارٹی اس وقت کراچی کی سب سے بڑی جماعت ہے۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے کراچی سے 5 قومی اور 7 صوبائی اسمبلی کے ارکان ہیں۔ کراچی نے پیپلزپارٹی کو مینڈٹ دیا ہے اور میئر بھی ہمارا ہی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی رونا دھونا بند کرکے اپنی شکست تسلیم کرے۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ مارچ

پاکستانی طلبہ کی فلسطین کیلئے مغربی طلباء کے ساتھ متحد آواز

(پاک صحافت) پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کا ایک بڑا مارچ فلسطینی قوم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے