حمزہ شہباز حلف اٹھانے کے بعد پنجاب کے اکیسویں وزیراعلیٰ بن گئے

لاہور (پاک صحافت) نو منتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے حلف اٹھا لیا، حمزہ شہباز پنجاب کے 21 ویں وزیرِ اعلیٰ بن گئے۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ان سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے کے بعد وزیرِ اعلیٰ حمزہ شہباز اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے گلے ملے۔

تقریب میں نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز، وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ اور پارٹی قائدین بھی شریک ہوئے۔ گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہونے والی وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی تقریبِ حلف برداری کا آغاز قومی ترانے اور تلاوتِ قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول پیش کی گئی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز خود گاڑی ڈرائیو کر کے گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں پہنچے، مریم نواز بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

پورے پاکستان میں اگر کوئی صوبائی حکومت کام کر رہی ہے تو وہ مریم نواز کی صوبائی حکومت ہے، عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ پورے پاکستان میں اگر کوئی صوبائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے