حافظ حمداللہ

سیاست میں مداخلت نرم ہو یا گرم، ریاست کیلئے ہمیشہ تباہی کا سبب ہوئی ہے۔ حافظ حمداللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ سیاست میں مداخلت نرم ہو یا گرم، ریاست کے لیے ہمیشہ تباہی کا سامان ثابت ہوئی ہے۔ اداروں کا سیاسی معاملات میں مداخلت کسی طور درست نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 4 سالہ عمرانی تباہی و سیاسی عدم استحکام مداخلت ہی کا نتیجہ تھا۔ ریاستی و معاشی استحکام چار عناصر میں مضمر ہے، آئین کی بالادستی، قانون کی عملداری، جمہور کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی سپریمیسی۔

حافظ حمداللہ کا مزید کہنا ہے کہ سب میں سپریم آئین ہے، پارلیمنٹ آئین کی خالق ہے، عدالت ہو یا جج، جرنیل ہو یا کوئی اور ادارہ آئین سے بالاتر نہیں ہے۔ یہ سب کے سب آئین کے سامنے سرنگوں اور پارلیمنٹ کو جوابدہ ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا ایک ہی نعرہ ہے کہ آئین اور پارلیمنٹ کو عزت دو۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

مریم نواز نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی سے متعلق حکم جاری کردیا

لاہور (پاک صحافت) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے