ایف آئی اے

سوشل میڈیا پر پاک فوج کیخلاف مہم، خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف مہم چلانے پر وزارت داخلہ کی جانب سے خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق پاک فوج کے خلاف 8 ٹک ٹاک اکاؤنٹ، 44 ٹوئٹر اکاؤنٹ اور 50 سے زائد فیس بک اکاؤنٹس سے پراپیگنڈہ کیا گیا ہے۔ ٹاسک فورس کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت حاصل ہوگی، فورس اس حوالے سے سفارشات بھی دے گی۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سپیشل ٹاسک فورس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور نادرا کے افسران شامل ہوں گے۔

وزارت داخلہ کے مطابق پاک فوج کے خلاف 8 ٹک ٹاک اکاؤنٹ، 44 ٹوئٹر اکاؤنٹ اور 50 سے زائد فیس بک اکاؤنٹس سے پراپیگنڈہ کیا گیا ہے۔ ٹاسک فورس کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت حاصل ہوگی، فورس اس حوالے سے سفارشات بھی دے گی۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے