بلاول بھٹو

نفرت، جھوٹ، تقسیم کی سیاست جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں. بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ نفرت، جھوٹ، تقسیم کی سیاست جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یوم پاکستان پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے عوام کے نام پیغام میں کہا ہے کہ ملک کا روشن مستقبل آئین کی پاسداری، پارلیمانی جمہوری نظام میں پنہاں ہے، چند لوگ آئین وقانون روند کر دو پاکستان بنانے پر تلے ہیں، ان کے خلاف مزاحمت کریں گے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ عوام آئین و پارلیمان کی بالادستی اور جمہوری استحکام کیلئے پرعزم ہیں، جھوٹ، نفرت، تقسیم کی سیاست، خود کو آئین سے ماورا سمجھنے والی سوچ سے ملک کو خطرہ ہے۔ پاکستان کا روشن مستقبل آئین کی پاسداری، پارلیمانی جمہوری نظام میں پنہاں ہے، آئین وقانون روند کر دو پاکستان بنانے پر تلے ہیں، پی پی پی ان کے خلاف مزاحمت کریگی، تقسیم کی سیاست اور آئین سے ماوراء سمجھنے والی سوچ سے بھی پاکستان کو اتنا ہی خطرہ ہے، جتنا انتہا پسندی اور دہشتگردی سے ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک بے مثال جمہوری جدوجہد اور ووٹ کی طاقت سے دنیا کے نقشے پر نمودار ہوا تھا، پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنانے کے لیے پی پی پی قیادت، کارکنان کی خدمات و قربانیاں طویل و بے مثال ہیں، قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو نے ملک کو پہلا متفقہ آئین، معاشی اصلاحات اور جوہری پروگرام جیسے تحفے دیے، شہید بینظیر بھٹو نے جمہوریت کے لیے طویل جدوجہد کی اور میزائیل ٹیکنالوجی دی۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے اٹھارویں ترمیم، این ایف سی، آغاز حقوق بلوچستان پروگرام اور بی آئی ایس پی جیسے منصوبے دیئے، زرداری نے مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تنخواہوں میں ریکارڈ اضافہ کیا، ہم مساوات، رواداری اور ترقی پسند سوچ کے فروغ اور غربت کے خاتمے و عوام کی خوشحالی کے لیئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے